Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کورٹلہ میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد

کورٹلہ میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد

کورٹلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالعزیز سکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی حلقہ آندھرا و تلنگانہ نے جماعت اسلامی کورٹلہ کے زیراہتمام مدینہ مسجد میں منعقدہ جلسہ استقبال رمضان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان وہ مبارک و بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ۔ جو انسانوں کیلئے سراسر ہدایت ہے۔ جو اہل ایمان اس ماہ مب

کورٹلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالعزیز سکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی حلقہ آندھرا و تلنگانہ نے جماعت اسلامی کورٹلہ کے زیراہتمام مدینہ مسجد میں منعقدہ جلسہ استقبال رمضان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان وہ مبارک و بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ۔ جو انسانوں کیلئے سراسر ہدایت ہے۔ جو اہل ایمان اس ماہ مبارک میں ایک فرض نماز ادا کرتا ہے تو اللہ تعالی دیگر ماہ کی بہ نسبت اس شخص کو اس ماہ میں 70 نمازوں کا ثواب عطا کرتا ہے ۔ عبدالعزیز نے کہا کہ پیارے نبیؐ ماہ شعبان سے ہی ماہ رمضان کا استقبال کرنے میں جٹ جاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا تو صحابہ کرام کو جمع کرتے اور خطبہ دیتے ہوئے فرماتے اے لوگو تم پر ایک ایسا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے جس کی ایک ایک ساعت بابرکت ہے اور اس ماہ میں اللہ تعالی شب قدر کو قرآن نازل کیا جو شخص اس رات کو عبادت کرتا ہے اس کو ہزار مہینوں عبادت کرنے کا ثواب ملتا ہے، یہ صبر کا غمخواری کا مہینہ ہے اس ماہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی عظمت و قدر قرآن کے نزول کی وجہ سے ہی ملی ہے ۔ تاہم آج ہمارا رویہ قرآن کے ساتھ کیا ہے ؟اس کی تلاوت کو صرف رمضان المبارک تک ہی محدود کر کے رکھدیا ہے ۔ انہوںن ے کہا کہ صلہ رحمی اختیار کرو جو شخص قطع رحمی کرتا ہے اس کی نماز روزہ قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے والدین کی خدمت کرنے کی طرف توجہ دلائی انہوں نے کہا کہ والدین کی خدمت کر کے ہی ہم جنت کو حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر محمد نعیم الدین امیر مقامی ، الیاس احمد خان ، عبدالمقیم ، عبدالوحید ، محمد منعیم الدین ، سید عثمان اکبر علی ، اضغر علی اور دیگر مرد و خواتین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT