Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کورٹلہ میں ’’سیاست ٹیلرنگ سنٹر‘‘ کا اتوار کو افتتاح

کورٹلہ میں ’’سیاست ٹیلرنگ سنٹر‘‘ کا اتوار کو افتتاح

جناب عامر علی خاں کے علاوہ رکن اسمبلی ، کلکٹر اور دیگر معززین مدعو

کورٹلہ۔2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کورٹلہ میں سیاست ٹیلرنگ کوچنگ سنٹر کی افتتاحی تقریب کا 5 نومبر 2017 ء کو بمقام حیدرگوڑہ انعقادعمل میں آئے گا ۔ اس تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی کورٹلہ کلوا کنٹہ ودیا ساگر رائو ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست کے علاوہ ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال شرت ،سب کلکٹر مٹ پلی مشرف علی فاروقی اعزازی مہمان کے طور پر ستیہ نارائنا تحصیلدار ،شیلم وینو گوپال چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ ،جناب کے راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ ،بی کرشنا کمار سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ جی نریشم منڈل ایجوکیشن آفیسر کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ اسمعٰیل ریاستی نائب صدر TUWJ143 جناب لائق پاشاہ ریاستی نائب صدر TUWJ143 جناب جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر سیاست (نرمل) ،جاوید اسٹاف رپورٹر نظام آباد ، رئیسہ سلطانہ وارڈ کونسلر نمبر 22 ڈاکٹر انوپ رائو سینئر ٹی آر ایس قائد جناب انم انیل صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹائون جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و کوآپشن ممبر کورٹلہ محمد عبدالرئوف مستاجر برگ آبنوس کورٹلہ کے علاوہ دیگر قائدین شرکت کریںگے۔محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ ، محمد عبدالمصور نامہ نگار سیاست کورٹلہ ، محمد شکیل صدر نیو حیدر گوڑہ یوتھ ویلفیر سوسائٹی، محمد محسن انچارج ٹی آر ایس پارٹی وارڈ نمبر 22 اور جناب محمد ظہیرالدین تاجر بنڈہ پلی نے مرد و خواتین سے اس تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT