کورٹلہ میں سیرت النبی ؐ پر مسابقتی امتحان

کورٹلہ۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیتہ العلماء کورٹلہ کے زیر اہتمام آج رائل فنکشن ہال کورٹلہ عصری اردو، تلگو، انگلش میڈیم اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مسابقتی امتحان منعقد ہوا۔ اس مسابقتی امتحان میں جماعت ہفتم تا ڈگری کے تقریباً 200طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جناب محمد عبدالسلیم ف

کورٹلہ۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیتہ العلماء کورٹلہ کے زیر اہتمام آج رائل فنکشن ہال کورٹلہ عصری اردو، تلگو، انگلش میڈیم اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مسابقتی امتحان منعقد ہوا۔ اس مسابقتی امتحان میں جماعت ہفتم تا ڈگری کے تقریباً 200طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نمائندہ ’سیاست‘، جناب سلیمان جرنلسٹ کورٹلہ نے امتحان گاہ پہنچ کر امتحان کا جائزہ لیا۔ طلباء و طالبات پرسکون انداز میں امتحان لکھ رہے تھے۔ مولانا ذاکر حسین الحسینی، مولانا محمد مشتاق احمد الحسینی، مفتی ضمیر سبیلی، مولانا محمد عبدالکریم اسعدی، مولانا حافظ رئیس، مولانا عبدالرحیم اسعدی، مولانا بلیغ الدین نے امتحان کی نگرانی کی۔

صدر جمعیتہ العلماء کورٹلہ مولانا احمد عبداللہ قاسمی نے کہا کہ نوجوان نسل کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے واقف کروانے کیلئے سیرت النبی ؐ پر مسابقتی امتحان منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کی جانب سے حوصلہ افزاء ردعمل ہے۔ مولانا احمد عبداللہ قاسمی نے کہا کہ نتائج کا 2فبروری بروز اتوار اعلان کیا جائے گا۔ جماعت ہفتم تا دہم طلباء کیلئے پہلا انعام 1500/- روپئے، دوسرا انعام 1000/-روپئے، تیسرا انعام 700/- روپئے۔ جماعت انٹر میڈیٹ تا ڈگری طلباء کیلئے پہلا انعام 2000/-روپئے، دوسرا انعام 1500/- روپئے، تیسرا انعام 1000/- روپئے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم انعامات کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT