کورٹلہ میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے اقدامات

کورٹلہ /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کورٹلہ میں وبائی امراض سے دن بہ دن اضافہ کی روک تھام کے سلسلے میں صدر نشین بلدیہ جناب شیلم وینو گوپال کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں صدر نشین بلدیہ نے تمام کونسلرس سے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہر کورٹلہ کے عوام کو وبائی امراض سے نجات دلانے کیلئے اپنا تعاون

کورٹلہ /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کورٹلہ میں وبائی امراض سے دن بہ دن اضافہ کی روک تھام کے سلسلے میں صدر نشین بلدیہ جناب شیلم وینو گوپال کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں صدر نشین بلدیہ نے تمام کونسلرس سے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہر کورٹلہ کے عوام کو وبائی امراض سے نجات دلانے کیلئے اپنا تعاون پیش کرنے کی اپیل کی ۔اور شہر کورٹلہ کی عوام خصوصا طلباء ، یوتھ کمیٹی کے اراکین سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا تعاون پیش کرنے کیلئے بھی کہا ۔اس اجلاس میں شہر کورٹلہ میں عوام کے دن بہ دن وبائی امراض میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورٹلہ میں مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔اور اخباری نمائندوں سے صفائی کے سلسلے میں عوامی شعور بیدار کرنے کی اپیل کی ۔واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے کورٹلہ کی عوام وبائی امراض جیسے ٹائیفیڈ ،ملیریا،ڈینگو کے امراض میں مبتلا ہیں ۔ڈینگو سے اب تک تقریبا شہر کورٹلہ میں 8افراد کی موت واقع ہوچکی ہے ۔ ڈینگو بخار سے دن بہ دن اموات میں اضافہ پر کورٹلہ کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔شہر کورٹلہ کے ہاسپٹلس کے منتظمین پلیٹ لیٹس کی تعداد 50ہزار سے کم رہنے پر کریمنگر منتقل کیا جارہا ہے ۔ جہاں پر ایسے مریض جنہیں خون چڑھانے کی نوبت پیش آرہی ہے خون کی عدم دستیابی سے عوام کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ خون کا عطیہ دیتے ہوئے دوسروں کی قیمتی زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہوں ۔اس اجلاس میں نائب صدر نشین بلدیہ کورٹلہ محمد رفیع الدین ،کمشنرمجلس بلدیہ سریمتی وانی ریڈی ومختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کونسلرس جن میں قابل ذکر گنڈرا راجو،محمد ریاض ،محمد انور، اندوری ستیم ،کوآپشن ممبرس، محمد مبین پاشاہ، سید فہیم، کے علاوہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT