Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / کوریئر کے دفتر میں دھماکہ

کوریئر کے دفتر میں دھماکہ

احمد نگر ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک این جی او کے صدر کو روانہ کردہ پارسل پونے میں کوریئر کے دفتر میں دھماکہ سے پھٹ پڑا جس کی وجہ سے کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا۔ پولیس اس کی وجہ اور نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہے۔ تین ارکان عملہ دھماکہ سے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا۔ یہ پارسل صدر این جی او پونے سنجے ناہر کو روانہ کیا گیا تھا۔ واقعہ کی تفصیلات کوریئر کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT