Monday , September 24 2018
Home / دنیا / کوریائی ممالک کے درمیان مذاکرات حوصلہ افزاء : گوتیرس

کوریائی ممالک کے درمیان مذاکرات حوصلہ افزاء : گوتیرس

اقوام متحدہ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنوبی کوریا کے پانمجوم گاؤں میں دونوں کوریائی ممالک کے درمیان دو سال سے زیادہ عرصہ کے بعد کل ہوئی رسمی بات چیت کا خیر مقدم کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے مذاکرات کا اور خاص طور پر فوجی کشیدگی کو کم کرنے سے متعلق معاہدے ، فوجی مذاکرات اور دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن کھولنے سے متعلق فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوریا ئی علاقے میں کشیدگی اور غلط فہمیوں کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اس طرح کی بات چیت بہت اہم ہے ۔مسٹر گوتریس نے شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا کے پیونگ چانگ میں اگلے ماہ منعقد شدنی سرمائی اولمپکس کھیلوں میں وفد بھیجنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر گوتریس کا خیال ہے کہ اولمپک کھیلوں کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان امن، استحکام اور افہام وتفہیم کو فروغ ملے گا۔ خاص طور پر جزیرہ نما کوریا اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں یہ بہت ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT