Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کوریا اوپن سوپر سیریز جیتنے پر

کوریا اوپن سوپر سیریز جیتنے پر

پی وی سندھو کو چیف منسٹر کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج حیدرآبادی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کو کوریا اوپن سوپری سیریز میں ویمنس سنگلز کا خطاب جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پی وی سندھو سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وہ ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹائٹلس جیت کر لائیں اور مستقبل میں تلنگانہ کا نام بھی روشن کریں۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کے سی آر نے اپنے مبارکبادی پیام میں فاتح کھلاڑی کی ستائش کرتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔

نظام آباد آئی ٹی ہب کیلئے
25 کروڑ روپئے مختص : کے ٹی آر
حیدرآباد۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے آج کہا کہ حکومت ، ضلع نظام آباد میں آئی ٹی ہب قائم کرنے کیلئے 25 کروڑ روپئے مختص کرے گی۔ ریاست کے دوسرے درجہ کے شہروں اور ٹاؤنس کیلئے آئی ٹی شعبہ قائم کیا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT