Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوریا فائنل میں ہندوستان کو شکست

کوریا فائنل میں ہندوستان کو شکست

سیئول۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا 600,000 کوریا اوپن سوپر سیریز میں کامیابی کا سفر آج فائنل میں شکست کے ساتھ ختم ہوا۔ جئے رام ابتداء ہی سے کافی اچھا مظاہرہ کرتے آرہے تھے اور مسلسل کامیابیوں کے بعد آخرکار انہیں فائنل میں چین کے مقابلہ شکست اٹھانی پڑی۔ 40 منٹ کے مینس سنگلز میں جئے رام کو دفاعی چمپین اور عالمی نمبر ایک چین لانگ کے مقابلہ 14-21، 13-21 سے شکست ہوئی۔ جئے رام نے اس کامیابی کے سفر میں عالمی نمبر 6 ڈین وکٹر اکسلیسن، جاپان کے شوسا ساکی اور چین تائپی کے چوٹین چین کو ہراکر فائنل میں حاصل کی تھی۔ انہوں نے بنگلور میں ٹام جون سے کوچنگ حاصل کی اور متاثرکن کھیل پیش کرتے رہے لیکن فائنل میں وہ کامیابی کا سلسلہ باقی نہیں رکھ پائے اور انتہائی سخت مقابلہ میں انہیں شکست ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT