Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کوریا ٹیکسٹائیل کے نمائندوں کے وفد کا دورہ ورنگل

کوریا ٹیکسٹائیل کے نمائندوں کے وفد کا دورہ ورنگل

حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے کوریا ٹیکسٹائیل کے نمائندوں کو ورنگل ٹیکسٹائیل پارک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ بیگم پیٹ کیمپ آفس میں کوریا فیڈریشن آف ٹیکسٹائیل کے نمائندوں نے ریاستی وزیر صنعت و ٹیکسٹائیل کے ٹی آر سے ملاقات کی۔ ٹیکسٹائیل انڈسٹری کی ترقی اور ایک دوسرے سے تعاون و اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔ کوریا کے وفد میں کوفوٹی کمپنی کے صدرنشین وینگ ون کارپوریشن کے سربراہ کہک سونگ کے علاوہ دوسرے نمائندے شامل تھے۔ ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے 2 ہزار ایکر اراضی پر قائم ہونے والے ورنگل ٹیکسٹائیل پارک کی اہمیت، خصوصیت، سہولتوں سے کوریا کے وفد کو واقف کرایا اور بتایا کہ ٹیکسٹائیل پارک میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو ملک کی تمام ریاستوں سے بہتر سہولت اور رعایتیں دی جارہی ہیں اور سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی کی خواہش کے مطابق بھی سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ وزیر صنعت نے بتایا کہ مزدوروں میں ماہرانہ صلاحیت پیدا کرنے کیلئے انہیں خصوصی تربیت بھی دی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے چند عالمی کمپنیوں کو تلنگانہ میں ضرورت کے مطابق مزدور دستیاب ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT