Saturday , October 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوریا کیساتھ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کا آخری میچ ڈرا

کوریا کیساتھ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کا آخری میچ ڈرا

ہندوستان نے میزبان جنوبی کوریا کیخلاف سیریز پر 3-1 سے قبضہ کرلیا

سیول، 11 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے میزبان جنوبی کوریا کے ساتھ اتوار کو آخری میچ میں 1۔1 سے ڈرا کھیلا اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔3 سے برتری حاصل کرلی ۔جن چن نیشنل ایتھلیٹکس سینٹر میں ہوئے آخری میچ میں دونوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں ایک ایک گول کرکے میچ کو ڈرا پر ختم کردیا۔ہندوستانی ٹیم کی جانب سے وندنا کٹاریا نے 48ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی لیکن بومی کمن نے کوریائی ٹیم کی جانب سے 50ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے میچ کو برابری پر ختم کردیا۔آخری میچ میں ڈرا کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔3 سے جیت اپنے نام کی۔ گزشتہ میچ میں جیت کے ساتھ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف آخری میچ میں کوریائی ٹیم نے کہیں بہتر مظاہرہ کیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں نے برابری سے حملے کیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اچھا دفاع بھی کیا۔اس سے قبل پہلے پندرہ منٹ کا کھیل 0۔0 پر ختم ہوا۔دوسرے کوارٹر میں ورلڈ کی نویں نمبر کی کوریائی ٹیم نے ہندوستان سرکل میں کافی حملہ کیا اور دونوں پنالٹی کارنر بھی حاصل کئے ۔ لیکن ہندوستان گول کیپر رجنی اتیمارپو نے زبردست دفاع کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو برتری سے روک دیا اور ہاف ٹائم تک کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی۔ہندوستان کو 41ویں منٹ میں جاکر اس کا پہلا پنالٹی کارنر ملا لیکن جنوبی کوریائی کھلاڑی میجن ہان نے اس کا دفاع کرلیا۔ آخری کوارٹر کافی دلچسپ رہا اور دونوں ٹیموں نے ہی جیت کے لئے گول کے کئی موقع بنائے ۔ لیکن ہندوستان نے سب سے پہلے موقع کا فائدہ اٹھایا اور کپتان رانی کے پاس پر وندنا نے 48ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 0۔1 سے برتری دلادی۔حالانکہ ہندوستان کی خوشی دو منٹ تک ہی رہی اور میزبان ٹیم کے لئے بومی نے برابری کا گول داغ کر اسکور 1۔1 کردیا۔ اس کے بعد میچ کے باقی بچے 10 منٹ میں دونوں ٹیمیں فتح کے گول کے تلاش میں جدوجہد کرتی رہیں۔ میچ کے 54ویں منٹ میں کوریائی ٹیم کو پنالٹی کارنر بھی ملا لیکن ڈریگ فلک سٹیک نہیں رہا اور میچ برابری پر ختم ہوگیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سیریز کے پہلے دو میچ ہندوستان نے جیتے تھے۔ اس کے بعد تیسرے میچ میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن چوتھے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ہندوستان نے سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کرلی اور آخری میچ ڈرا کھیل کر سیریز پر قبضہ کرلیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT