Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوسوو اور جبرالٹر کی فیفا میں شمولیت

کوسوو اور جبرالٹر کی فیفا میں شمولیت

میکسیکو ۔ 14 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال اسوسی ایشنس کے بین الاقوامی فیڈریش (فیفا) نے جبرالٹر اور کوسووکو اپنے نئے ارکان کی حیثیت سے شامل کرلیا اور انھیں 2018 کے ورلڈ کیلئے کوالیفائنگ میچس کھیلنے کی اجازت دی ہے لیکن سربیا نے اپنے سابق صوبہ ( کوسوو) کے داخلہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عہد کیا ہے ۔ میکسیکو سٹی میں منعقدہ فیفا کی سالانہ کانگریس میں کوسوو اور جبرالٹر کو اس عالمی فٹبال تنظیم کے بالترتیب 210 ویں اور 211 ویں رکن کی حیثیت سے شامل کرلیا ہے ۔ تاہم سربیا فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر نے 23 کے مقابلے141 ووٹوں سے اس ادارہ میں کوسوو کے داخلہ سے قبل ہی اس فیصلہ کے خلاف قانونی چیلنج کرنے کا عہد کیا ہے ۔ کوسوو فٹبال فیڈریشن کے صدر فاضل ووکری نے کانگریس کے اجلاس سے کہا کہ ’’اس فیصلہ پر میں خلوص اور گرمجوشی کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT