Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوسٹاریکار کے بورجس نئے ممبئی سٹی ایف سی کوچ

کوسٹاریکار کے بورجس نئے ممبئی سٹی ایف سی کوچ

ممبئی ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کوسٹاریکا کے سابق مڈفیلڈر الیگزینڈر ہنریک بورجس گوئماریز انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کے ہیڈکوچ ہوں گے جبکہ فرنچائز پر مبنی فٹبال لیگ کا تیسرا سیزن ہونے والا ہے۔ ممبئی سٹی ایف سی کے آج جاری کردہ میڈیا ریلیز میں بتایا گیا کہ بورجس کوسٹاریکا نیشنل اسکواڈ کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنے کارہائے نمایاں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ملک کو 2002ء اور 2006ء فیفا ورلڈ کپ ٹورنمنٹس کے کوالیفائنگ مراحل سے آگے پہنچایا تھا۔ انھوں نے کوسٹاریکا کے کلب Belen کی کوچنگ سے شروعات کی اور پھر 1996ء کے موسم گرما میں ایک اور کلب Herediano کو منتقل ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT