Sunday , May 27 2018
Home / دنیا / کوسٹاریکا اور جاپان میں زلزلہ کے جھٹکے

کوسٹاریکا اور جاپان میں زلزلہ کے جھٹکے

واشنگٹن ؍ ٹوکیو، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے مشرقی ساحل پر آج زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیما پر 5.8تھی۔امریکی جیو گرافیکل سروے کے مطابق ‘سین دائی’سے 351 کلومیٹر مشرق میں ھونشو میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز سطح سے 9.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ کی شدت 5.7 تھا جو سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں بھی زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیوگرافیکل سروے کے مطابق کوسٹا ریکا کے دارالحکومت سین جوز کے قریب کل رات آئے زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 6.7تھی۔ زلزلہ کا مرکز سین جوزسے 71 کلومیٹر دور جنوب مغرب اور سطح زمین سے 10 کلومیٹر کے گہرائی میں تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT