Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / کوسٹا ریکا میں آتش فشاں سے اخراج

کوسٹا ریکا میں آتش فشاں سے اخراج

سان جوز24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی امریکہ کے ملک کوسٹا ریکا کے آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اگلنے کے بعد سان جوز ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔کوسٹا ریکا کے دا رالحکومت سان جوز کے قریب آتش فشاں پہاڑ سے گیس اور راکھ کے اخراج کے سبب ائیر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔رَن وے پر راکھ گر جانے کے باعث سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو د

سان جوز24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی امریکہ کے ملک کوسٹا ریکا کے آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اگلنے کے بعد سان جوز ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔کوسٹا ریکا کے دا رالحکومت سان جوز کے قریب آتش فشاں پہاڑ سے گیس اور راکھ کے اخراج کے سبب ائیر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔رَن وے پر راکھ گر جانے کے باعث سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے۔ اب تک 18 پروازیں معطل کی جاچکی ہیں جبکہ آتش فشا ں کی نزدیکی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکاہے۔
ہندوستانی کو اسرائیلی صدر کا تمغہ
یروشلم /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 22 سالہ ہندوستانی نژاد فوجی جو اسرائیلی فوج میں ملازم ہے، صدر کا تمغہ برائے مہارت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، کیونکہ اس نے نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔ عادل یوسف ممبئی سے چار سال قبل ترک وطن کرکے اسرائیل منتقل ہوا تھا۔ اسے اسرائیلی فوج میں ملازمت پر یہ ایوارڈ حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT