Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / کوسٹ گارڈس کے بیڑہ میں چوتھے جہاز کا اضافہ

کوسٹ گارڈس کے بیڑہ میں چوتھے جہاز کا اضافہ

منگلور ۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیو منگلور پورٹ (بندرگاہ) پر کوسٹ گارڈس کے موجودہ تین جہازوں کے بیڑہ میں مزید ایک جہاز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لہٰذا اب ساحلی علاقوں کی نگرانی اور سیکوریٹی کے فرائض انجام دینے میں انہیں مزید سہولت ہوگی۔ پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہیکہ ’’امرتیہ‘‘ نامی جہاز کو کوچین شپہ یارڈ لمیٹیڈ

منگلور ۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیو منگلور پورٹ (بندرگاہ) پر کوسٹ گارڈس کے موجودہ تین جہازوں کے بیڑہ میں مزید ایک جہاز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لہٰذا اب ساحلی علاقوں کی نگرانی اور سیکوریٹی کے فرائض انجام دینے میں انہیں مزید سہولت ہوگی۔ پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہیکہ ’’امرتیہ‘‘ نامی جہاز کو کوچین شپہ یارڈ لمیٹیڈ میں تیار کیا گیا ہے اور اتوار کو منگلور بندرگاہ پر لایا گیا جسے کرناٹک میں انڈین کوسٹ گارڈ کمانڈر راجہ منی شرما نے حاصل کیا اور بتایا کہ امرتیہ کوسٹ گارڈس کے بیڑہ میں چوتھا جہاز ہے جو انتہائی عصری درجہ کے اسلحہ، مواصلاتی اور نیویگیشنل سازوسامان سے لیس ہے۔

TOPPOPULARRECENT