Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / کوسٹ گارڈ کا طیارہ 3 رکنی عملہ کیساتھ لاپتہ تملناڈو کے سمندر میں بحریہ کی تلاشی مہم

کوسٹ گارڈ کا طیارہ 3 رکنی عملہ کیساتھ لاپتہ تملناڈو کے سمندر میں بحریہ کی تلاشی مہم

چینائی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ساحل پر لاپتہ کوسٹ گارڈ کی ورینرا ایئر کرافٹ (نگرانکار طیارہ) کے 3 رکنی عملہ کی سلامتی پر اندیشے بڑھتے جارہے ہیں گوکہ طیارہ کا پتہ چلانے کیلئے بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ کوسٹ گارڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ لاپتہ طیارہ CG-791 کو تلاش کرنے کیلئے کشتیوں اور ایر کرافٹس کی خدمات ح

چینائی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ساحل پر لاپتہ کوسٹ گارڈ کی ورینرا ایئر کرافٹ (نگرانکار طیارہ) کے 3 رکنی عملہ کی سلامتی پر اندیشے بڑھتے جارہے ہیں گوکہ طیارہ کا پتہ چلانے کیلئے بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ کوسٹ گارڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ لاپتہ طیارہ CG-791 کو تلاش کرنے کیلئے کشتیوں اور ایر کرافٹس کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ طیارہ کا عملہ تیروچری پلی میں ایرپورٹ حکام سے رابطہ میں ہے اور یہ طیارہ کل شب چدمبرم کے ساحل سے 16 میل دور کسی مقام پر پائے جانے کی اطلاع ہے۔ انسپکٹر جنرل و کمانڈر کوسٹ گارڈ (ایسٹ) ایس پی شرما نے بتایا کہ شمال مشرقی سمت میں بحریہ کے جہاز تلاشی مہم پر ہیں جس میں سمندر سرحدوں کے نگرانکار طیارہ اور ہیلی کاپٹرس شامل ہیں۔ تاہم لاپتہ طیارہ کے 3 رکنی عملہ پائلٹ، ڈپٹی کمانڈر سوریا ساگر، نائب پائلٹ ڈپٹی کمانڈنٹ ایم کے سونی اور ٹیویگیئر ڈپٹی کمانڈنٹ سبھاش سریش کے حشر کے بارے میں اندیشے پائے جاتے ہیں۔ یہ طیارہ گزشتہ سال کوسٹ گارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ یہ طیارہ سمندر میں مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ چلانے کیلئے کل رات پرواز پر تھا اور جس کا رابطہ 9.23 بجے شب منقطع ہوگیا۔ یہ طیارہ 5.30 بجے شام چینائی سے اُڑان بھرا تھا جس کا عملہ انتہائی قابل اور تجربہ کار تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT