Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوشل پریرا کا ڈوپ ٹسٹ مثبت، نیوزی لینڈ سیریز سے خارج

کوشل پریرا کا ڈوپ ٹسٹ مثبت، نیوزی لینڈ سیریز سے خارج

کولمبو ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بیٹسمن کوشل پریرا کا ڈوپ ٹسٹ مثبت قرار دیا گیا جس پر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پریرا کے ڈوپ ٹسٹ کا نمونہ رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران لیا گیا تھا۔ کوشل نے پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز میں ایک سنچری اور ایک ففٹی کی مدد سے 230 رنز اسکور کئے تھے۔ ڈوپ ٹسٹ مثبت برآمد ہونے کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوشل پریرا کی جگہ کوشل سلوا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹسٹ 10 ڈسمبر سے ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT