Wednesday , December 19 2018

کوفتوں کا سالن

اجزاء : قیمہ آدھا کلو ۔ دہی آدھا پاؤ ۔ گھی ایک پاؤ‘ پیاز‘ آدھا پاؤ۔ لہسن ایک گٹھی۔ ادرک دو انچ کا ٹکڑا ۔ خشخاش ‘ ایک کھانے کا چمچہ۔ بھنے چنے ‘ ایک کھانے کا چمچہ ‘ گرم مسالا پسا ہوا ‘ چائے کا ایک چمچہ نمک مرچ حسب ذائقہ ۔

ترکیب : قیمے کو اچھی طرح پیس لیں ۔ پھر اس میں خشخاش ‘ چنے ‘ آدھی ادرک ‘ گرم مسالا اور تھوڑی سی مرچیں اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ پھر اس کے گول گول کوفتے بنا کر گھی یا تیل میں تل لیں ۔ لال ہونے پر نکال لیں ۔ بچے ہوئے گھی میں پیاز لال کر کے اس میں پسا ہوا ادرک ‘ لہسن اور دہی ڈال کر بھونیں ۔ پھر اس میں نمک اور سرخ مرچ شامل کر دیں ۔جب مسالا تیار ہوجائے اور اچھی طرح بھن جائے تو، تلے ہوئے کوفتے اس میں ڈال کر ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں ۔ جب تیار ہوجائے تو سادہ چاولوں کے ساتھ پیش کریں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT