Tuesday , December 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / کولاکباب

کولاکباب

اجزاء : مقدار ، قیمہ صاف گوشہ کا : آدھا کلو ،بڑی الائچی :  ایک عدد ،خشخاش : تین چمچ ،جاوتری : تین ٹکڑے ،لونگ : چار عدد ،بھنے ہوئے چنے : 50 گرام ،کچا پپیتا : 100 گرام ،ادرک : ایک چھوٹا ٹکڑا ،چھوٹی الائچی : چار عدد ،دارچینی : ایک چھوٹا ٹکڑا ،سرخ مرچ پسی ہوئی: ایک چائے کا چمچ ،لہسن : پانچ جوے ،ہرادھنیا : حسب ضرورت ،نمک : حسب ذائقہ
ترکیب : قیمہ کو اچھی طرح دھوکر اس میں پپیتا پیس کر مکس کردیں اور 15 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ پندرہ بیس منٹ کے بعد پپیتا ملے قیمہ میں پیس کر تمام مسالے ملادیں۔ قیمہ میں سب کچھ اچھی طرح مکس کردیں اور دو ڈھائی گھنٹے کیلئے ایک پلیٹ میں رکھا رہنے دیں۔ قیمہ میں سب کچھ اچھی طرح مکس کردیں۔ اس کے بعد حسب منشاء ٹیکیاں بنالیں اور بڑے فرائی پین میں تل لیں۔ خیال رہے کہ آنچ تیز نہ ہو ورنہ کباب جل جائیں گے۔ آہستہ آہستہ دھیمی آنچ پر کباب تل کر اتار لیں۔ لذیذ کولا کباب تیار ہیں۔ ٹماٹر کی قاشوں اور لچھے دار کٹی ہوئی پیاز کے ساتھ پیش کریں۔ نہایت خوش ذائقہ کولا کباب تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT