Tuesday , July 17 2018
Home / جرائم و حادثات / کولر کے گھانس جلانے کے دوران جھلس جانے والے کمسن کی موت

کولر کے گھانس جلانے کے دوران جھلس جانے والے کمسن کی موت

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر میں دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ کھیل کے دوران کولر گھانس جلانے کی کوشش ،ایک طالب علم کی موت کا سبب بن گئی ۔ کالاپتھر پولیس کے مطابق بشارت نگر میں گذشتہ روزیہ واقعہ پیش آیا تھا 2 اپریل کے دن 9 سالہ ایان جو بشارت نگر علاقہ کے ساکن کلیم کا بیٹا تھا ۔ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مکان کی چھت پر کھیل رہا تھا ۔ لڑکے نے چھت پر میں جوریہ لڑکے اس پر موجودہ کولر کی گھانس کو جلایا اور آگ نے اس وقت ایان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ساتھی لڑکے فوری مکان میں موجود افراد کو اس کی ا طلاع دی اور فوراً ایان کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ کمسن آج فوت ہوگیا ۔ کالاپتھر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT