Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / کولمبو میں 31اگست سے دوروزہ بحرہند کانفرنس

کولمبو میں 31اگست سے دوروزہ بحرہند کانفرنس

ہندوستان ‘ سری لنکا اور سنگاپور کے اسوسی ایشنس کے تعاون سے اہتمام
نئی دہلی ۔27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیرخارجہ سشماسوراج کولمبو کا سفر کریں گی تاکہ دو روزہ بحرہند کانفرنس میں جو 31اگست سے منعقد کی جائیں گی شرکت کرسکیں اور وزیراعظم سری لنکا و صدر سری لنکا کے علاوہ دیگر ممالک کے مقررین کے ساتھ ملاقات کرسکیں ۔ ہندوستانی فاؤنڈیشن دہلی دانشوروں کی ایک انجمن ہے جو آئی او سی 2017ء کی میزبانی کرچکی ہے ۔ آر ایس آئی ایس سنگاپور اور این آئی ایف ایس کولمبو دونوں تحقیق و مطالعہ کے مراکز نے ان سے تعاون کیا تھا ۔ دو روزہ بحرہند کانفرنس کا مرکزی موضوع امن ‘ ترقی اور خوشحالی ہے ۔ فاؤنڈیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس چوٹی کانفرنس میں تقریباً 35ممالک شرکت کریں گے اور 25ممالک کے نمائندے مخاطب کریں گے ۔ یہ دوسری آئی سی او چوٹی کانفرنس ہے ۔ پہلی کانفرنس گذشتہ سال سنگاپور میں منعقد کی گئی تھی جس میں سنگاپور ‘ سری لنکا اور بنگلہ دیش نے تعاون کیا تھا ۔ موجودہ چوٹی کانفرنس کا افتتاح سچیلیس کے صدر ونسنٹ میریٹن ‘ وزیراعظم سری لنکا رام جی وکرما سنگھے ‘ وزیراعظم خارجہ سنگاپور ووین بالا کرشنن کے علاوہ سشما سوراج کریں گی ۔ سری لنکا کے صدر مائتری پالا سری سینا اختتام اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ بنگلہ دیش ‘ جاپان ‘ نیپال ‘ سری لنکا ‘ مارشیس ‘ ویٹنام کے وزراء نمائندگی کریں گے ۔ علاوہ ازیں چوٹی کانفرنس میں امریکہ ‘ آسٹریلیا ‘ ہندوستان ‘ سری لنکا ‘ بنگلہ دیش ‘ جرمنی ‘ کینیا ‘ جنوبی کوریا اور افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک کے سینئر عہدیدار شرکت کریں گے ۔ ایک خصوصی پلینری اجلاس سے کرشنا بہادر مہارا نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نیپال مخاطب کریں گے ۔ ان کے علاوہ وزیر تجارت بنگلہ دیش طفیل احمد ‘ وزیر خارجہ سری لنکا تلک ماراپانا اور نائب وزیر پارلیمانی و خارجی اُمور جاپان ٹاؤ ہوری شرکت کریں گے ۔ اس چوٹی کانفرنس میں دو پلینری اجلاس جن کے موضوعات امن اور ترقی و خوشحالی ہوں گے منعقد کئے جائیں گے ۔اس چوٹی کانفرنس کا انعقاد سنگاپور ‘ سری لنکا کے تعاون سے ہندوستان کا دہلی فاؤنڈیشن کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT