Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / کولمبیا میں بم حملہ، 4 افراد ہلاک

کولمبیا میں بم حملہ، 4 افراد ہلاک

بوگوٹا 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے منشیات کی لت سے چھٹکارا دلانے والے ایک مرکز پر جو حال ہی میں کھولا گیا ہے، بم حملے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے خیال میں یہ ایک منظم جرم تھا۔ ابتدائی خبروں کے بموجب کل کے اِس حملہ میں تقریباً ایک کیلو گرام دھماکو اشیاء استعمال کی گئی تھیں اور یہ دھماکو مادے سنٹر میں وہ

بوگوٹا 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے منشیات کی لت سے چھٹکارا دلانے والے ایک مرکز پر جو حال ہی میں کھولا گیا ہے، بم حملے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے خیال میں یہ ایک منظم جرم تھا۔ ابتدائی خبروں کے بموجب کل کے اِس حملہ میں تقریباً ایک کیلو گرام دھماکو اشیاء استعمال کی گئی تھیں اور یہ دھماکو مادے سنٹر میں وہاں پر شریک افراد میں سے کسی نے منتقل کی تھیں۔ پولیس کمشنر میڈیلن کولمبیا جنرل جوز انجل مینڈوزا کے بموجب جو شخص اِن دھماکو مادوں کو اِس مقام پر منتقل کرنے میں ملوث تھا، وہ بھی دھماکو میں ہلاک ہوگیا۔ امکان ہے کہ اِسے معلوم ہی نہیں تھا کہ بیاگ میں کونسی اشیاء موجود ہیں۔ اِس خاتون کو پوشیدہ دھماکو مادوں کا یہ بیاگ کسی اور نے حوالے کیا تھا اور اِسے ٹیلیفون کے ذریعہ دھماکے سے اُڑاد یا گیا ۔ تحقیقات کنندوں کے بموجب حملہ منشیات کے ڈیلرس کی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا جو منشیات کی لت سے چھٹکارا دلانے والے اِس مرکز کے قیام کو برداشت نہیں کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT