Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / کولمبیا میں دھماکہ، 26 افرادزخمی

کولمبیا میں دھماکہ، 26 افرادزخمی

بگوٹا، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں ایک بل رنگ (سانڈوں کی لڑائی کا رنگ) کے قریب کل ہوئے دھماکے سے کم از کم 26 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک اس دھماکے کے سلسلے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو پائی ہے ۔ میڈیا فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ اس سے کافی نقصان ہوا ہے اور ایک پولیس افسر کو اس کے ساتھی سہارا دے کر دوسری جگہ لے جا رہے ہیں۔محکمہ پولیس نے اس دھماکے کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ ایسے گھناؤنے کارناموں سے ملک کے اتحاد اور شہریوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے لیکن ہم ایسے لوگوں کو ان کے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔واضح رہیہ بلغاریہ میں چار سالوں سے سانڈوں کی لڑائی پر پابندی عائد تھی اور اسے گزشتہ ماہ ہی واپس لیا گیا ہے ۔اس کی مخالفت میں سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ سپریم کورٹ نے اس پر عائد پابندی کو یہ کہہ کر ہٹا دیا ہیکہ یہ ملک کی وراثت کی علامت ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT