Sunday , October 21 2018
Home / دنیا / کولمبیا میں رائے دہی ‘ امن معاہدہ کی آزمائش

کولمبیا میں رائے دہی ‘ امن معاہدہ کی آزمائش

بوگوٹا ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کولمبیا میں آج نئی پارلیمنٹ کے انعقاد کیلئے رائے دہی کا آغاز ہوا ۔ شورش پسند دایاں بازو امن معاہدہ کا سختی سے مخالف ہے ‘ جس کے تحت سابق بائیں بازو کا رجحان رکھنے والی حکومت کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ رائے دہی کے موقع پر اس کی بھرپور مدافعت کرے ۔ رائے دہی گذشتہ 50سال کی سب سے پُرامن رائے دہی ہونے کی توقع ہے ۔ جب کہ سابق باغی تحریک ایف اے آر سی نے جنگلات کا طریقہ جنگ اختیار کررکھا ہے ۔ جب کہ ملک کا آخری سرگرم باغی گروپ جنگ بندی پر عمل آوری کررہا ہے ۔ گذشتہ 50سال میں پہلی بار ملک کے عوام امن معاہدہ کی تائید یا مخالفت میں اپنی رائے ظاہر کریں گے ۔ صدر جوانگ میانول سینٹوس نے نومبر 2016ء میں امن معاہدہ پر دستخط کئے تھے ۔ کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج معاہدہ کی دوسری فریق ہے جنہوں نے سیاسی پارٹی کو نئی پارلیمنٹ کی 280 نشستوں میں سے 10نشستوں کے حصول کا تیقن دیاہے ۔ عام جلسوں میں سیاسی جماعت کو عوام کے برہم ہجوم کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے کئی عام جلسے منسوخ کردیئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT