Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / کولمبیا میں زمین کھسکنے سے 4ہلاک

کولمبیا میں زمین کھسکنے سے 4ہلاک

بگوٹا، 9نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے جنوب مغرب میں آج زمین کھسکنے سے چار افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہو گئے۔کولمبیا کے دیہی اور پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے عام بات ہے ۔غور طلب ہے کہ اپریل میں موکوآ اور پتمایو میں زمین کھسکنے سے 300 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ کل کورنٹو کے قریب سیلاب کی وارننگ بھی دی گئی تھی۔سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو میں دکھایا جا گیا کہ کس طرح دریاؤں میں سیلاب آیا ہوا ہے اور مٹی اور پتھر بہا کر عمارتوں تک لے جا رہی ہے اور تاریک گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔صدر جوآن مینوول سانتوس نے آج کورنٹو کا دورہ کیا اورمقامی لوگوں کو 30,000 کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی مسلسل تلاش کر رہی ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ کل کے زمین کھسکنے کے واقعہ سے پہلے 30,000 افراد کو علاقہ سے نکالا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT