Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / کولمبیا کی 3,177حاملہ خواتین زکا وائرس سے متاثر

کولمبیا کی 3,177حاملہ خواتین زکا وائرس سے متاثر

بوگوٹا ۔7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کولمبیا جوآن مینویل سانٹوس نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ زکا وائرس کی وجہ سے کولمبیا میں کوئی بچہ پیدائشی نقائص کے ساتھ دنیا میں آیا ہو ۔ حالانکہ 3,177حاملہ خواتین کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص کی گئی ہے ۔صدر کولمبیا نے کل اعلان کیا تھا کہ مچھروں کے ذریعہ پھیلنے والے وائرس کے بارے میں تحقیق میں مدد دینے کیلئے امریکہ سے ایک طبی ۔ سائنٹیفک ٹیم کولمبیا آرہی ہے ۔ برازیل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زکا وائرس کے بارے میں شبہ غیر معمولی تعداد میں مائیکرو سیفلی واقعات کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اس وائرس سے متاثر ہونے والی حاملہ خواتین کو جو بچے پیدا ہوتے ہیں ان کے سر بہت چھوٹے ہوتے ہیں ۔ تاہم وائرس سے اس پیدائشی نقص کے ربط کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔ عالمی تنظیم صحت نے اس وائرس کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیراعظم سانٹوس نے کہا کہ زکا سے بحیثیت مجموعی 25,600 کولمبیائی شہری متاثر ہیں ۔عہدیداروں کے بموجب تین افراد اس بیماری کی وجہ سے فالج میں مبتلا ہوکر فوت بھی ہوچکے ہیں ۔ زکا وائرس کے بارے میں عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ آج کی تاریخ تک مچھر سے پھیلنے والے وائرس براعظم  امریکہ میں 20سے زیادہ ممالک تک پھیل گئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے حاملہ خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور جنسی تعلقات کے دوران احتیاطی اقدامات کریں ۔ برازیل میں کئی سفارشات پیش کی جارہی ہیں ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ سائنسدادنوں تھوک اور پیشاب کے معائنوں کے ذریعہ زندہ وائرس کا پتہ چلایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT