Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / کولمین نے 20 سال کا عالمی ریکارڈتوڑا

کولمین نے 20 سال کا عالمی ریکارڈتوڑا

نیو میکسیکو ۔19فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی چیمپئن شپ کے سلور میڈل حاصل کرنے والے امریکہ کے کرسٹین کولمین نے انڈور نیشنل چیمپئن شپ میں60 میٹرس کی دوڑ6.34 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے20 سالہقدیم عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔گزشتہ سال لندن عالمی چیمپئن شپ میں سلورمیڈلحاصل کرنے والے کولمین نے یہاں6.34 سیکنڈ میں 60 میٹر کی دوڑ کو مکمل کرتے ہوئے گزشتہ 20 سال کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کے مورس گرینے کے نام درج تھا جنہوں نے20 سال قبل 60 میٹر کی دوڑ کو 6.39 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT