Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کولم المیہ پر ٹنڈولکر کا اظہار ِافسوس

کولم المیہ پر ٹنڈولکر کا اظہار ِافسوس

ممبئی۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے افسانوی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کولم مندر میں آتشزدگی کے سبب 102 افراد کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک خبر سے انہیں شدید صدمہ پہونچا ہے اور وہ تمام متاثرین کیلئے دعاگو ہیں۔ ٹنڈولکر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’کولم کی المناک خبر پر دہل گیا ہوں۔ متاثرین کے ساتھ میری دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔ خدا ہمیں اس سانحہ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے‘‘۔ کیرالا میں کولم کے قریب پاراودر میں پٹنگل مندر کامپلیکس میں مہیب آگ بھڑک اٹھنے کے سبب کم سے کم 102 افراد ہلاک اور دیگر 280 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ پٹاخوں سے بھرے ایک کمرے میں آتش بازی کے دوران چنگاری ان پٹاخوں پر گر پڑی جس نے سارے گودام کو اپنی زد میں لے لیا اور مہیب آگ بھڑک اٹھی۔

TOPPOPULARRECENT