Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کولڈرنک کے استعمال کے بعد موت

کولڈرنک کے استعمال کے بعد موت

حیدرآباد۔ 4 جون (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد کولڈرنک کا استعمال ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 50 سالہ جناردھن کل رات فوت ہوگیا۔ جناردھن پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا اور اکثر اس کی بیوی اس سے جھگڑا کرتی تھی۔ ذرا سی بات پر بحث و تکرار کیا کرتی تھی۔ جناردھن کی بیوی نے کولڈرنک کی بوتل میں پودوں کیلئے استعمال میں آنے والی زہریلی دوا ملا کر رکھی تھی۔ جناردھن نے اس کا استعمال کرلیا اور اس کی صحت خراب ہوگئی تھی اور وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT