Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کولڈ اسٹوریج حملہ کیس چار گرفتار

کولڈ اسٹوریج حملہ کیس چار گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ جل پلی میں گذشتہ کولڈ اسٹوریج پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چار افراد بشمول ایک رکن ایم پی ٹی سی کو گرفتار کرلیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کی اس کارروائی پر علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور مقامی افراد و سیاسی جماعت کے قائدین نے دھرنا منظم کیا ۔ جس کے سبب پولیس اسٹیشن اور آس پاس کے علاقوں میں معمولی کشیدگی پھیل گئی تھی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 23 سالہ جناردھن رکن ایم پی ٹی سی 22 سالہ پی شیوا ناتھ طالب علم 25 سالہ روی اور 32 سالہ سرینواس کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف کارروائی انجام دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT