Saturday , December 15 2018

کولکاتا میں جعلی کرنسی کیساتھ چار افراد گرفتار

نئی دہلی16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سراغ ملنے پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ذمہ داروں نے 9.1 لاکھ روپئے کی مالیت کی جعلی ہندوستانی کرنسیوں کے ساتھ کولکاتا میں چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ برآمد کئے جانے والے نوٹ دو ، دو ہزار روپئے کی مالیت کے تھے ۔ یہ ضبطی کل ہوڑہ ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں عمل میں آئی ۔ یہ اطلاع ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں دی گئی۔ ایجنسی کے ذمہ داران نے ہوڑہ کے گولا باڑی تھانے سے رجوع کرکے گرفتار شدگان اور ضبط شدہ اشیا پیش کیں۔ ایجنسی کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات 489B/489C/120B کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔چاروں گرفتار شدگان مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے رہنے والے ہیں۔

خوشی میں فائرنگ نے بچے کی جان لی
شاہ جہاں پور16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں شاہ جہاں پور کے اللہ گنج علاقے میں تلک کی ایک تقریب میں کی گئی فائرنگ میں گولی گلنے سے ایک لڑکے کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اللہ گنج علاقے کے وزیرپور گاؤں میں کل دیر شام دنیش کے یہاں تلک کی تقریب میں سدھیر یادو نے خوشی میں فائرنگ کر دی۔ اس واقعہ میں نریش یادو کے 12 سال کے بیٹے سمیت کی گولی گلنے سے موت ہوگئی جبکہ 13 سال کا اشونی زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں مقدمہ رپورٹ درج کرکے ملزم سدھیر یادو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT