کولکاتہ: تیل گودام میں آتشزدگی، چار افراد زخمی

کولکاتہ2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) وسطی کولکاتہ میں آج تارپین تیل کے ایک گودام میں آگ لگ جانے سے کم از کم چار افراد جھلس گئے ۔ فائربریگیڈ ملازمین کے مطابق وسطی کولکاتہ کی بی بی گانگولی سڑک پر واقع ایک تارپین تیل کے گودام میں صبح تقریبا ساڑھے نو بجے آگ لگ گئی ۔ آگ بجھانے کے دوران چار افراد جھلس گئے ۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں کو جائے موقع پر بھیجا گیا ہے۔اس حادثے میں گودام بری طرح خاکستر ہوگیا ۔ آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں لوگ جام میں پھنسے رہے ۔

TOPPOPULARRECENT