Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز

کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز

کولکتہ 10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 23 واں کولکتہ بین الاقوامی فلم فیسٹول آج سے یہاں شروع ہورہا ہے ۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں فیسٹول کا آغاز کریں گی۔ اس موقع پر امیتابھ بچن ، شاہ رخ ، خان، مہیش بھٹ، کمل ہاسن، کاجول، کمار سانو اور برطانوی فلم ڈائریکٹر مائیکل ونٹرباٹم جیسی فلمی ہستیاں موجود رہیں گی۔فیسٹول کے ذریعہ فلمی مداحوں کو ہرسال کی طرح دنیا کی بہترین فلمیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ فلم فیسٹول 11 سے 17 نومبر تک چلے گا اس دوران 53 ممالک کی 143 فیچر فلمیں، 87 چھوٹی اور 51 ڈاکیومنٹری فلمیں دکھائی جائیں گی۔فیسٹول کا ٹیگ لائن ’’بنگال ویلکمس ورلڈ سنیما‘‘ رکھا گیا ہے ۔ فیسٹول کا انعقاد ریاستی حکومت کے اطلاعاتی اور ثقافتی محکمہ نے کیا ہے ۔

 

تین پاکستانی ماہی گیر گجرات میں گرفتار
احمدآباد 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گجرات کے ضلع کچھ میں ہند ۔ پاک سرحد کے پاس ہرمی نالہ کریک علاقہ سے تین پاکستانی مچھیروں کو پکڑ کر 5 کشتیاں ضبط کرلئے ہیں۔ سینئر عہدیدار نے کہاکہ بی ایس ایف کے 79 ویں بٹالین کی پٹرول پارٹی جسے ہند ۔ پاک سرحد کی حفاظت کے لئے تعینات کیا گیا، اُس نے گزشتہ روز تین ماہی گیروں کو پکڑ لیا۔ تینوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب پاکستانی رینجرس کا اعلیٰ سطح کا وفد ہندوستان میں بی ایس ایف کے ساتھ دو سالہ بات چیت کے لئے ہندوستان میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT