Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / کولکتہ اور دہلی میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دھاوے

کولکتہ اور دہلی میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دھاوے

کولکتہ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نوٹوں کی منسوخی کے بعد پرانی نوٹوں کو غیر قانونی طور پر نئی نوٹوں سے بدلنے سے متعلق کالے دھن کے دو اہم مقدمات میں رقمی ہیر پھیر کی تحقیقات کے ضمن میں کولکتہ کے ایک سرکردہ بزنس مین پارس مل لودھا کے یہاں اور دہلی میں واقع جائیدادوں پر دھاوے کئے۔ عہدیداروں نے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج دوپہر دھاوؤں کا آغاز کیا۔ اس دوران کولکتہ میں ایس این رائے روڈ اور کوئینس پارک پر واقع ان کے دو احاطوں کے علاوہ دہلی میں ایک ٹھکانے کی تلاشی لی گئی۔ 62 سالہ لودھا فی الحال ای ڈی کی تحویل میں ہے جس کو گزشتہ ہفتہ دہلی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی کے قانونی صلاح کار ادارہ بی اینڈ ٹی کے مالک ایڈوکیٹ روہت ٹنڈن اور چینائی کے گتہ دار جے شیکھر ریڈی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نئے کرنسی نوٹ برآمد ہونے کے بعد لودھا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ محکمہ انکم ٹیکس اور دہلی پولیس نے ٹنڈن کی کمپنی سے 13.6 کروڑک روپئے ضبط کئے تھے جبکہ چینائی میں شیکھر ریڈی کے قبضہ سے 142 کروڑ روپئے کی غیر محسوب رقم ضبط کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT