Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کولکتہ اور دہلی کے درمیان آج سبقت کی لڑائی

کولکتہ اور دہلی کے درمیان آج سبقت کی لڑائی

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) متواتر چار ناکامیوں کے بعد کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کل کھیلے جانے والے مقابلے میں اسی کی طرح جدوجہد میں مصروف ٹیم دہلی ڈیرڈیولس کے خلاف کامیابی کے ذریعہ اپنے موقوف کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہوگی ۔ گوتم گمبھیر کے زیرقیادت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کیلئے رواں سیزن حالات مشکل ترین ہیں کیونکہ اسے یکے بعد دیگ

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) متواتر چار ناکامیوں کے بعد کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کل کھیلے جانے والے مقابلے میں اسی کی طرح جدوجہد میں مصروف ٹیم دہلی ڈیرڈیولس کے خلاف کامیابی کے ذریعہ اپنے موقوف کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہوگی ۔ گوتم گمبھیر کے زیرقیادت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کیلئے رواں سیزن حالات مشکل ترین ہیں کیونکہ اسے یکے بعد دیگرے چار مقابلوں میں ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے جس کے اصل ذمہ دار اس کے بیٹسمین ہیں کیونکہ بیٹسمینوں کے مظاہروں میں استقلال کا فقدان ہے ۔ کپتان گوتم گمبھیر متواتر تین مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے کے بعد گزشتہ مقابلے میں راجستھان رائلس کے خلاف 54 رنز کی بہتر اننگز کھیلی

لیکن ان کی یہ کوشش رائیگاں گئی ۔ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جیک کیلس کسی قدر رنز بنارہے ہیں لیکن ان کے رنز بنانے کی رفتار ٹیم پر بوجھ ہی ثابت ہورہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ مقابلے میں انھیں قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا ۔ بیٹنگ کے علاوہ بولنگ شعبہ میں بھی کولکتہ کیلئے مسائل موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ آف اسپنر سنیل نارائن پر حد سے زیادہ انحصار کررہے ہیں۔ کل دہلی کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں کے کے آر کے تین اہم نام بولنگ کوچ وسیم اکرم ، ہیڈ کوچ ٹریور بائیلس اور مائیک ہارن کس طرح حکمت عملی اختیار کرتے ہیں تاکہ ٹیم کو کامیابی کے سمت واپس لایا جاسکے ۔ دہلی کیلئے بھی مسائل کچھ کم نہیں کیونکہ اسے گھریلو میدانوں پر کولکتہ کے علاوہ سن رائیزر حیدرآباد اور کنگس الیون پنجاب کے خلاف بھی ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT