Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / کولکتہ اور راجستھان میں آج آخری امید کا مقابلہ

کولکتہ اور راجستھان میں آج آخری امید کا مقابلہ

کولکتہ۔14مئی (سیاست ڈاٹ کام)کولکتہ نائٹ رائڈرس اور راجستھان رائلس کے درمیان کل تاریخی ایڈن گارڈن میدان پر ہونے والا آئی پی ایل میچ پلے آف کی آخری امید سے جڑا ہے جہاں دونوں ٹیمیں اپنی صدفیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ہر حال میں کامیابی کے لیے اتریں گی۔آئی پی ایل کے رواں سیزن اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے جہاں سن رائزرس حیدرآباد اور چینائی سوپر کنگس نے پہلے دو مقامات پر اپنی جگہ یقینی کرلی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر فی الحال کنگز الیون پنجاب کی ٹیم مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور سب سے زیادہ دلچسپ مقابلہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی چوتھے نمبر کیلئے ہے جہاں راجستھان اورکولکتہ کے درمیان کانٹے کی ٹکر نظر آرہی ہے ۔راجستھان کی ٹیم ابھی ٹیبل میں12 میچوں میں12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ کولکتہ کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ بہتر رن ریٹ کی بدولت چوتھے نمبر پر ہے ۔دونوں ہی ٹیموں کی فی الحال پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں باقی ہیں لیکن اگر وہ اگلا میچ ہارتی ہیں تو ان کا ٹورنمنٹ میں سفر ختم ہو جائے گا۔کے کے آر کو گذشتہ ہفتے گھریلو میدان پر ممبئی کے خلاف102 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا، لیکن پھر پنجاب کے خلاف اس نے31 رنز سے میچ جیت کر چوتھے نمبر پر جگہ بنا لی۔ کولکتہ نے اس میچ میں 245 رن کا بڑا اسکور بنایا جو آئی پی ایل2018 میں کسی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور ہے اور اس کی بدولت اس کا رن ریٹ بھی بہتر ہوا۔اگرچہ اسے اپنے چوتھے نمبر پر رہ کر پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے باقی میچوں کو جیتنا ضروری ہو گیا ہے ۔سال2008 میں آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں فاتح رہی راجستھان نے اتوار کو اپنے گزشتہ میچ میں ممبئی کو اسی کے گھر میں سات وکٹ سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔دونوں ہی ٹیموں کے لیے اب یہ میچ بہت اہم ہو گیا ہے ۔کے کے آر میچ میں گھریلو حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی اور ساتھ ہی ایڈن گارڈن میں پچھلی شکست کی کڑواہٹ کو بھی دور کرنا چاہے گی۔کولکتہ کی ممبئی کے خلاف 102 رنز کی شکست کے بعد ٹیم کے شریک مالک شاہ رخ خان نے بھی اپنی ٹیم کی کافی مذمت کی تھی اور ٹویٹر پر شائقین سے ناقص کارکردگی کے لئے معافی مانگی تھی۔دری اثناء کے کے آر اس وقت کرو یا مرو کے میچ میں ہر حال میں جیت کی کوشش کرے گی۔وہیں پنجاب کے خلاف اس جیت نے کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بڑھا دیئے ہیں اور ٹیم گھر میں پورے اعتماد کے ساتھ اترے گی۔پنجاب کے خلاف میچ میں کیریبین کھلاڑی سنیل نارائن کی 36 گیندوں میں طوفانی 75 رنز کی اننگز اور کپتان دنیش کارتک کی 50 رنز کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ٹیم نے بڑا اسکور کھڑا کیا تھا۔ کے کے آر کے پاس آندرے رسل، رابن اتھپا، نتیش رانا کے طور پر بھی بہت سے اچھے بیٹسمینس ہیں تو بولنگ میں وہ سنیل، کرشنا، کلدیپ یادو، پیوش چاولہ پر منحصر ہے ۔ راجستھان کے پاس جوس بٹلر جیسا بہترین بیٹسمین ہے جو ٹورنمنٹ میں مسلسل نصف سنچریاں اسکورکررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT