Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کولکتہ میں ایس بی آئی کا دفتر شعلہ پوش

کولکتہ میں ایس بی آئی کا دفتر شعلہ پوش

کولکتہ۔19اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک زبردست آگ آج کولکتہ کے قلب میں ایک تجارتی عمارت کی 16 ویں منزل پر بھڑک اٹھی۔ تین فائر انجن کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ آگ کا آغاز سرور روم ایس بی آئی کے عالمی شعبہ میں جیون سدھا عمارت کی 16 ویں منزل سے ہوا۔ فائر برگیڈ کے ایک عہدیدار کے بموجب فرنیچر اور کمپیوٹر کو نقصان پہنچا لیکن فائیل محفوظ ہیں جنہیں آفات سماوی سے محفوظ خانہ میں کولکتہ کے قلب میں واقع مقامی ہیڈ آفس میں رکھا گیا تھا۔ چیف جنرل منیجر کولکتہ سرکل ایس بی آئی پی پی سین گپتا نے کہا کہ کسی کے بھی اس منزل پر آگ کی گرفت میں آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عینی شاہدین کے بموجب آگ تیزی سے عمارت کی دوسری منزلوں پر پھیل رہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT