Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / کولکتہ میں ترنمول کانگریس وزراء کی احتجاجی ریالی

کولکتہ میں ترنمول کانگریس وزراء کی احتجاجی ریالی

کولکتہ ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی اور سینئیر وزراء نے آج نوٹ بندی فیصلہ کے خلاف شہر میں ایک احتجاجی ریالی نکالی جو کہ آر بی آئی آفس پر اختتام پذیر ہوئی ۔ آر بی آئی گورنر ارجیت پٹیل آج کولکتہ پہنچنے والے ہیں تاکہ کل سنٹرل بورڈ میٹنگ میں شرکت کرسکیں اور توقع ہے کہ وہ بینک عہدیداروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مغربی بنگال اسمبلی سے نکالی گئی ریالی میں ریاستی وزیر پارلیمانی امور پرتھاچٹرجی ، وزیر شہری ترقیات فرہاد حکیم ، وزیر برقی سوندیب چٹواپادھیائے اور رکن پارلیمنٹ سبرتا بخشی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT