Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کولکتہ میں ڈکیتی ۔ 6 ملزمین گرفتار

کولکتہ میں ڈکیتی ۔ 6 ملزمین گرفتار

کولکتہ 13 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سالٹ لیک ٹاون شپ کے ایک مکان میں ڈکیتی کے 5 دن بعد پولیس نے 6 افراد بشمول سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنتوش پانڈے نے بتایا کہ اس جرم کا سرغنہ ، سی ای بلاک میں ایک کوارٹر کے پڑوسی مکان کا خانساما ( کوک ) ہے جسے دیگر 5 ملزمین پیویادو ، منسوج کمار داس ، راجیش کمار یادو ، راجہ ہلدار اور تپن پرکٹ کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈکیتی کا منصوبہ ساز پپو نے ایک ٹولی تشکیل دیتے ہوئے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے کیوں کہ وہ مکینوں کے بارے میں جانتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس نے سیتارام کی تلاش شروع کردی تھی جو کہ اپنی بستی سے اچانک غائب ہوگیا تھا ۔ جب کہ ہفتہ کی شام مالک مکان امرناتھ چودھری کہیں گئے ہوئے تھے ۔ پپو نے فی الفور ٹولی کے ارکان کو طلب کر کے ڈکیتی کی واردات انجام دی ۔ اگرچیکہ پولیس کو تحقیقات کے دوران مکان سے کھلونا پستول دستیاب ہوا ہے لیکن اس علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج تحقیقات میں کارآمد ثابت نہیں ہوسکے ۔ واضح رہے کہ لیٹروں نے امرناتھ چودھری کے مکان سے 10 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء لوٹ لیے تھے ۔۔
عدالت کے باہر بم دھماکہ سے
ایک شخص ہلاک
سسارم ( بہار ) ۔ 13 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کے ضلع روہتاس میں عدالت کے باہر بم دھماکہ کے باعث ایک 22 سالہ نوجوان ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بم سچن کمار کی گاڑی میں رکھا گیا تھا جو کہ عدالت کے احاطہ میں ٹہرائی گئی تھی ۔ گاڑی کا انجن چالو کرتے ہی یہ دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سچن کمار ہی دھماکو اشیاء کے ساتھ ایک ڈیٹونٹر اپنے ساتھ لایا تھا جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے دھماکو اشیاء برآمد کرلی ہیں ۔ اے ایس پی مسٹر ششانت سروج نے بتایا کہ شدید زخمی شخص کو صدر ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ تاہم دیگر 2 افراد شیورتن بنڈار شری پاسوان معمولی زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے سینئیر عہدیداروں نے مقام دھماکہ کا معائنہ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT