Wednesday , October 24 2018
Home / ہندوستان / کولکتہ میں 3سالہ بچی سے عصمت دری

کولکتہ میں 3سالہ بچی سے عصمت دری

کولکتہ 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کلکتہ شہر کے کنال روڈ پر پارکنگ میں کھڑی ایک لگژری بس میں صفائی کرنے والے شخص کو ایک 3 سالہ بچی کیساتھ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار شخص کا نام شیخ منا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کو آر جی کار اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے کہ بچی کی عصمت دری کی گئی ہے یا نہیں ۔ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور جائے حادثہ کے نمونے لے کر فارنسک جانچ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT