Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی حیرت انگیز کامیابی

کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی حیرت انگیز کامیابی

حیدرآباد۔/17 ستمبر ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپین لیگ ٹوئنٹی۔20 کے گروپ اے کے آج یہاں کھیلے گئے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے چینائی سوپر کنگس کو سات وکٹس سے شکست دے دی۔ آندرے رسل نے برق رفتاری سے نصف سنچری بنائی اور ایان ٹن ڈوشے51رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئی پی ایل چمپینس کے کے آر نے کامیابی کیلئے مقرر ہدف 158 رن کا تعاقب

حیدرآباد۔/17 ستمبر ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپین لیگ ٹوئنٹی۔20 کے گروپ اے کے آج یہاں کھیلے گئے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے چینائی سوپر کنگس کو سات وکٹس سے شکست دے دی۔ آندرے رسل نے برق رفتاری سے نصف سنچری بنائی اور ایان ٹن ڈوشے51رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئی پی ایل چمپینس کے کے آر نے کامیابی کیلئے مقرر ہدف 158 رن کا تعاقب کرتے ہوئے کھیل کا آغازکیا۔ ایک مرحلہ ایسا بھی آیا جب وہ 10اوورس کے اندر ہی 51رن کے اسکور پر لڑکھڑا گئے۔ تاہم رسل (25گیند میں 58 رن ) اور ایان ٹن ڈوشے نے چھٹویں وکٹ کی ساجھیداری میں میچ کی کایا پلٹ دیا اور صرف 42گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی شکست کو حیرت انگیز اور سنسنی خیز فتح میں بدل دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT