Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / کولکتہ ۔ لندن پرواز میں 7 گھنٹے تاخیر

کولکتہ ۔ لندن پرواز میں 7 گھنٹے تاخیر

کولکتہ ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ایرانڈیا کی کولکتہ ۔ لندن براہ نئی دہلی پرواز آج سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی کیونکہ کیبن کے ارکان عملہ اور لندن جانے والے مسافرین کی کمی تھی۔ ایرانڈیا کے عہدیداروں نے کہا کہ پرواز 10:30 بجے دن روانہ ہونے والی تھی، لیکن 5:30 بجے شام روانہ ہوئی۔ طیارہ میں 160 مسافرین تھے جن میں سے 100 کی منزل لندن تھی۔ عہدیدا

کولکتہ ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ایرانڈیا کی کولکتہ ۔ لندن براہ نئی دہلی پرواز آج سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی کیونکہ کیبن کے ارکان عملہ اور لندن جانے والے مسافرین کی کمی تھی۔ ایرانڈیا کے عہدیداروں نے کہا کہ پرواز 10:30 بجے دن روانہ ہونے والی تھی، لیکن 5:30 بجے شام روانہ ہوئی۔ طیارہ میں 160 مسافرین تھے جن میں سے 100 کی منزل لندن تھی۔ عہدیداروں کے بموجب آج رات یہ 100 افراد نئی دہلی میں قیام کریں گے، اور انہیں کل نئی دہلی سے لندن کی پروازوں میں نشست فراہم کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT