Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کوما میں مبتلا ٹیچر ظہور الدین کے لیے امداد کی اپیل

کوما میں مبتلا ٹیچر ظہور الدین کے لیے امداد کی اپیل

خاندان کی ابتر مالی حالت ، قرض کا بوجھ بھی بڑھ گیا

خاندان کی ابتر مالی حالت ، قرض کا بوجھ بھی بڑھ گیا
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( نمائندہ خصوصی ) : زندگی میں کب کیا ہوجائے اس بارے میں کسی کو کوئی اندازہ نہیں ہوتا۔ حالات بدلنے کے لیے چند لمحات ہی کافی ہیں ۔ منٹوں میں ہنستے کھیلتے گھر برباد ہوجاتے ہیں ۔ امیر ، فقیر اور فقیر امیر بن جاتے ہیں لیکن ہرحال میں انسان کو بارگاہ رب العزت میں شکر بجالانا چاہئے خاص طور پر صحت کے معاملہ میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے ۔ جس گھر میں کوئی بیمار ہوجائے اور ایسا بیمار کے حالت کوما میں چلا جائے تو اس گھر کے حالات کیا ہوں گے ۔ اس بارے میں سوچ کر ہی دل کانپ جاتا ہے ۔ مہدی پٹنم کے رہنے والے جناب ظہور الدین کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے ۔ 48 سالہ ظہور الدین دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے والد ہیں ۔ بیٹی بی یو ایم ایس کررہی ہے ۔ ٹیچر کی حیثیت سے وہ خدمات انجام دے رہے تھے لیکن 25 جنوری 2014 کو جب کہ وہ یوم جمہوریہ تقریب کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک ایسے بیمار ہوئے کہ اب تک حالت کوما میں ہے۔ اس وقت ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کیا گیا جہاں وہ 18 اپریل تک رہے ۔ اس دوران علاج پر 8 لاکھ اور ادویات وغیرہ پر 10 لاکھ روپئے کے مصارف آئے اور یہ ساری رقم کا قرض لے کر انتظام کیا گیا ۔ اب وہ گھر پر ہی ہیں ۔ اس خاندان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے بھی امداد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ادویات اور دیگر مصارف اس قدر زیادہ ہیں کہ ان لوگوں کا گذارا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ گھر کا کرایہ بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔ ان حالات میں محمد ظہور الدین کی اہلیہ اور بچوں نے ہمدردان ملت سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ اس مصیبت زدہ خاندان کی مدد کے خواہاں افراد سیل نمبر 9700382878 پر محمد ظہور الدین کی اہلیہ یا بچوں سے ربط کرسکتے ہیں ۔ ان کا اکاونٹ نمبر اس طرح ہے ۔۔
Mohammed Zahooruddin
A/C.No. 083510100069860
Andhra Bank, Karwan Branch, Hyd-28. Branch Code-0835

TOPPOPULARRECENT