Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کومٹ ریڈی اور سمپت کمار کی رکنیت منسوخ، گزٹ اعلامیہ جاری

کومٹ ریڈی اور سمپت کمار کی رکنیت منسوخ، گزٹ اعلامیہ جاری

حیدرآباد۔ 14مارچ (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کے بجٹ سیشن کے آغاز کے پہلے دن گورنر کو نشانہ بنانے کے لئے پھینکے گئے ہیڈ فون سے کونسل کے صدرنشین سوامی گوڑ کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے تلنگانہ اسمبلی سے کانگریس کے دو ارکان کے اخراج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔کانگریس کے ان دو ارکان کو ایوان سے خارج کردیا گیا تھا۔اسپیکر مدھوسدن چاری نے اسمبلی امور کے وزیر ہریش راو کی تحریک پر ان ارکان کو خارج کردیا تھااور اب ان ارکان کو خارج کرنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اب خارج شدہ ارکان کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور ایس اے سمپت کمار کی نمائندگی والے حلقے 13مارچ کے ساتھ مخلوعہ ہوگئے ہیں۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور ایس اے سمپت کمار کو پوڈیم کی طرف ہیڈفونس پھینکنے پر ایوان سے خارج کیا گیا جس کے نتیجہ میں صدرنشین کونسل سوامی گوڑ کی آنکھ زخمی ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT