Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور سمپت کمار کی اسمبلی رکنیت کی منسوخی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں محفوظ

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور سمپت کمار کی اسمبلی رکنیت کی منسوخی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں محفوظ

صدر نشین تلنگانہ کونسل سوامی گوڑ پر حملہ کا معاملہ ، عدالت میں بحث مکمل
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ہائی کورٹ نے کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور سمپت کمار کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کے مسئلہ پر اپنے فیصلے کو محفوظ کردیا ۔ ڈرامائی انداز کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے جاری مباحث آج اختتام کو پہونچے ۔ کانگریس کے ارکان اسمبلی نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کی انہیں تحریری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ ہماری جانب سے عدلیہ سے رجوع ہونے پر گذشتہ ماہ 19 مارچ کو گورنر کی دستخط سے اسمبلی کی ویب سائٹ پر احکامات پیش کئے ۔ تاہم اس میں اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کی وجوہات بیان نہیں کی گئی ۔ ارکان اسمبلی نے گورنر کا خطبہ اسمبلی اجلاس کے حدود میں شامل نہ ہونے کا دعویٰ کیا ۔ صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ پر حملہ اور کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کی اطلاعات میڈیا سے وصول ہوئی ہے ۔ تاہم حملے کی ویڈیو فوٹیج طلب کرنے پر بھی نہیں دی گئی ۔ لہذا ماضی میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق دستوری بنچ کے دئیے گئے فیصلے کے مطابق ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ قابل عمل نہیں رہے گا ۔ ایڈوکیٹ جنرل پرکاش ریڈی کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد اسمبلی کی طرف سے کوئی بھی مباحث میں حصہ نہیں لیا لیکن آج ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رامچندر راؤ نے بحث میں حصہ لیا ۔ انہوں نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے معاملے میں حکومت کا کوئی رول نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مخلوعہ ہونے والے اسمبلی حلقوں میں اندرون 6 ماہ انتخابات کرانا ضروری ہے تاہم ہائی کورٹ کی جانب سے 6 ہفتوں تک انتظار کرنے کے عبوری احکامات جاری کرنے سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ بحث و مباحث سننے کے بعد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے کو محفوظ کرنے کا اعلان کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT