Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کونسلروینکٹ رمنا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

کونسلروینکٹ رمنا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

میدک میں جرنلسٹوں کی احتجاجی ریالی، مختلف قائدین کا خطاب
میدک۔/14مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک میں تلگو اخبار آندھرا جیوتی کے اسٹاف رپورٹر مسٹر ہرسورام پر ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے کونسلر مسٹر اے وینکٹ رمنا اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے حملہ کرنے اور اہانت آمیز گفتگو کرنے کے واقعہ کو لیکر جرنلسٹس یونین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی۔ اس طرح رام داس ایکس وے پر شامیانے نصب کرتے ہوئے ایک احتجاجی جلسہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس احتجاج میں کانگریس کے سابق ایم ایل اے مسٹر جی ششی دھر ریڈی، سابق صدر نشین بلدیہ مسٹر بٹی جگتپی، تلگودیشم قائدین ترجمان ضلع مسٹر محمد افضل ، بی پون، بھاجپا کے کٹلے سرینو، تلنگانہ تحریک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے میدک اسمبلی انچارج مسٹر جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کرتے ہوئے صحافیوں سے یگانگت کا اظہار کیا۔ سبھی قائدین نے اپنے خطاب میں ٹی آر ایس سرکار کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کونسلر وینکٹ رمنا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کا پیشہ قابل قدر ہوتا ہے، یہ سماج میں بہتری اور حقائق کو منظر پر لانے کیلئے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ایسے میں مسٹر پرسورام ٹاؤن میں سرکاری اراضی کو قبضہ کرتے ہوئے پلانگ کئے جانے والے اسپاٹ پر گئے تھے جنہیں وہاں موجود افراد بشمول وینکٹ رمنا بدتمیزی کے ساتھ پیش آئے۔ مذکورہ قائدین نے کہا کہ وینکٹ رمنا کو مقامی ایم ایل اے ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی مکمل حمایت ہے۔ ان قائدین نے کہا کہ صحافت کو سماج میں چوتھا ستون کا درجہ حاصل ہے۔ اس ریالی میں صدر پریس کلب مسٹر ایس ڈی چاری، جنرل سکریٹری متحدہ ضلع مسٹر من پور سرینواس، وشنووردھن ریڈی، سریندر ریڈی، بی وی کے راجو، چاگنٹی ہری، جی دیویا، کے سرینواس ریڈی کے علاوہ کانگریس قائدین مسرز میر برکت علی احسان، مرزا احمد علی بیگ کے علاوہ برسراقتدار پارٹی کے قائدین کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اخباری نمائندوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ قبل ازیں جرنلسٹ یونین کی جانب سے اسٹیشن ہاوز پہنچ کر سرکل انسپکٹر مسٹر بھاسکر کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے وینکٹ رمنا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT