Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کونسلنگ پر دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں معلومات

کونسلنگ پر دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں معلومات

طریقہ کار ، اسنادات اور دیگر امور پر ایم اے حمید کے تشفی بخش جوابات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ’ کونسلنگ ‘ کے طریقہ کار پر معلومات فراہم کرنے کے لیے ریڈیو جاکی مس منجو نے کیرئیر کونسلر روزنامہ سیاست ایم اے حمید سے سوالات کرتے ہوئے جوابات حاصل کی کہ کونسلنگ کیا ہے ۔ یہ کیوں ضروری ہے ۔ داخلے صرف کونسلنگ سے کیوں حاصل کریں اس سے کیا فائدے ہیں ۔ اس کے لیے طالب علم اور سرپرستوں کو کس قسم کی تیاری کرنی چاہئے ۔ اس کی اطلاع کیسے دی جاتی ہے اور کن اسنادات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جیسے اہم ترین سوالات کو جو وقت کی ضرورت کے مطابق ہیں پوچھے گئے جس کا معلومات کے ساتھ ایم اے حمید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کونسلنگ دراصل داخلے کا طریقہ کار ہے ۔ بعض کالجس میں میرٹ لسٹ پر داخلہ کے لیے منتخب امیدواروں کو کونسلنگ کے لیے طلب کر کے ان کے اسنادات کی جانچ تصدیق کرتے ہوئے داخلے دئیے جاتے ہیں ۔ اس طرح اہم پروفیشنل کورسیس میں داخلے کے لیے جو انٹرنس امتحانات ہوتے ہیں جیسے ایمسیٹ ، لا سیٹ ، آئی سیٹ ، ای سیٹ ، ایڈ سیٹ ، پی جی سیٹ ، ڈی سیٹ ، پالی سیٹ وغیرہ ان کے لیے رینک کے لحاظ سے کونسلنگ ہوتی ہے جو ویب کونسلنگ ہے تو ویب پر کالج ، کورس کو ترجیح دینا ہوتا ہے ۔ اس طرح کونسلنگ کے لیے اعلامیہ شیڈول سے لے کر اسنادات کی تنقیح تصدیق ویب آپشن ، کالج سیٹ الاٹ کے بعد کالج میں رپورٹ کرنے کے طریقہ کار کو مکمل طور پر بتایا ۔ محمد منیر نے پروگرام مرتب کیا ۔ جب کہ زاہد فاروقی دکن ریڈیو اسٹیشن منیجر ، فہیم انصاری نے معاونت کی ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT