کونسل انتخابات: ٹی آر ایس امیدوار آج پرچہ نامزدگی داخل کریں گے، ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد ۔ /24 فبروری(سیاست نیوز) قانون ساز کونسل کے گریجویٹ کوٹہ کے تحت تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے امیدوار مسٹر دیوی پرساد کل جی ایچ ایم سی ہیڈآفس میں پرچہ نامزدگی داخل کریں گے جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے چند ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گن پارک نامپلی سے کل صبح 11 بجے انتخابی جلوس کا آغاز ہوگا اور اس کا اختتام جی ایچ ایم سی دفتر واقع لبرٹی پر ایک بجے ہوگا ۔ اس سلسلے میں بعض ٹریفک تحدیدات عائد کئے گئے ہیں جس کے تحت بشیرباغ جنکشن کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ پی سی آر جنکشن ، اے آر پٹرول پمپ اور رویندرا بھارتی کی سمت کردیا جائے گا ۔ جلوس بشیر باغ تا لبرٹیجنکشن پہونچنے پر ٹریفک کو بشیرباغ پی سی جنکشن کی سمت جانے سے روک دیا جائے گا ۔ لبرٹیسے آئی ٹی لین آنے والی ٹریفک کو روک دیا جائے گا اور جلوس میں شامل افراد کیلئے پارکنگ کی سہولت پبلک گارڈن ، ایل بی اسٹیڈیم اور نظام کالج گراؤنڈ میں فراہم کی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس نے تمام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT