Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کونسل انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق ، خلاف ورزی پر انتباہ

کونسل انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق ، خلاف ورزی پر انتباہ

19 مارچ کو رائے دہی، چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لعل کا بیان
حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لعل نے تلنگانہ قانون ساز کونسل حلقہ اساتذہ محبوب نگر، رنگاریڈی و حیدرآباد کیلئے 19 مارچ کو منعقد ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں نافذالعمل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف سخت انتباہ دیا ہے اور کہا کہ کوئی بھی امیدوار وغیرہ کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق اطلاعات موصول ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی سے 48 گھنٹے قبل ہی انتخابی مہم، شراب کی دوکانیں مکمل طور پر بند کردینے کیلئے اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو سخت ہدایات دیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر ریاست تلنگانہ نے بتایا کہ 19 مارچ کو صبح 8 بجے سے رائے دہی کا آغاز ہوگا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 17 مارچ کی شام 6 بجے کے بعد امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی ہرگز اجازت نہیں رہے گی اور کسی بھی نوعیت کی تشہیر پر پابندی عائد رہے گی۔ انہوں نے محکمہ نشہ بندی و آبکاری عہدیداروں کو سخت ہدایات دیں کہ 17 مارچ کی شام 6 تا 19 مارچ 6 بجے شام تک شراب کی دوکانیں بند کرادیں۔

TOPPOPULARRECENT