Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / کونسل چناؤ: چیف منسٹر یوگی اور نائبین بلا مقابلہ منتخب

کونسل چناؤ: چیف منسٹر یوگی اور نائبین بلا مقابلہ منتخب

لکھنؤ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ، اُن کے دو نائبین اور ایک وزیر آج قانون ساز کونسل کیلئے بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ ریاستی ایوان بالا میں پانچ مخلوعہ نشستوں کیلئے ضمنی چناؤ میں کوئی دیگر امیدوار انتخابی میدان میں نہیں تھا۔ ادتیہ ناتھ، ڈپٹی چیف منسٹرس کیشو پرساد موریا اور دنیش شرما اور وزیر سوتنتر دیو سنگھ نے اِس الیکشن کیلئے منگل کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے۔ پرنسپل سکریٹری (ودھان سبھا) پردیپ دوبے جو ریٹرننگ آفیسر بھی ہیں، اُنھوں نے بتایا کہ چاروں امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔ دریں اثناء ایک اور وزیر محسن رضا کے کاغذات نامزدگی آج تنقیح پر درست پائے گئے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اِن پانچ نشستوں کے لئے ضمنی چناؤ کے سلسلے میں کوئی بھی امیدوار انتخابی میدان میں نہیں اُتارا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT